کھیل

کروشیا اور مراکش کا میچ بھی ڈرا

ورلڈکپ 2018 کی فائنلسٹ کروشیا اور شمال مغربی افریقی ملک مراکش ایک دوسرے کے مد مقابل آئے

فیفا ورلڈکپ 2022 میں ایک اور میچ بغیر کسی گول کے ڈرا ہوگیا۔ قطرکے البیت اسٹیڈیم میں ورلڈکپ 2018 کی فائنلسٹ کروشیا اورشمال مغربی افریقی ملک مراکش ایک دوسرے کے مد مقابل آئے۔ میچ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے مجموعی طور پر دفاعی حکمت عملی دیکھنے میں آئی جہاں ان ٹیموں کی جانب سے ایک دوسرے کے گول پر حملوں کی تعداد بھی کم رہی۔

نہ صرف پہلے بلکہ دوسرے ہاف کے اختتام تک بھی دونوں ٹیمیں ایک دوسرے پر گول داغنے میں ناکام رہیں اور اسکور 0-0 رہا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ڈنمارک اور تیونس، میکسیکو اور پولینڈ کے میچز بھی بغیر کسی گول کے ڈرا ہوچکے ہیں۔ ان کے علاوہ امریکا اور ویلز کا میچ بھی ڈرا پر ختم ہوا تاہم دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کیخلاف ایک، ایک گول بنایا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.