کھیل

گول مشین کرسٹیانو رونالڈو نے اہم عالمی ریکارڈ بنا لیا

گھانا کےخلاف میچ میں پنالٹی پرگول کر کے 5 ورلڈکپ ٹورنامنٹس میں گول اسکورکرنےوالے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ورلڈ کپ میں اپنے پہلے ہی میچ میں ایک اہم عالمی ریکارڈ بنالیا۔ گزشتہ روز گھانا کے خلاف میچ میں کرسٹیانو رونالڈو پنالٹی پر گول کر کے 5 ورلڈکپ ٹورنامنٹس میں گول اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے۔ فیفا ورلڈ کپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کرسٹیانو رونالڈو کے عالمی ریکارڈ سے متعلق پیغام بھی جاری کیا گیا ہے۔

اس سے قبل اسٹار فٹبالر ورلڈ کپ 2014،2010،2006 اور 2018 میں بھی گول اسکورکرچکے ہیں۔ واضح رہے کہ جمعرات کوگروپ ایچ کے میچ میں پرتگال نے گھانا کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر جیت کے ساتھ ورلڈ کپ میں اپنا سفرشروع کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.