کھیل

حسن علی کا آئندہ سال کاؤنٹی کرکٹ کھیلنےکا معاہدہ

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی نے آئندہ سال کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کا معاہدہ کرلیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کےفاسٹ بالرحسن علی نے آئندہ سال کاؤنٹی کرکٹ کھیلنےکا معاہدہ کرلیا۔ حسن علی آئندہ کاؤنٹی کرکٹ میں وارکشائرکی نمائندگی کریں گے، وہ کاؤنٹی چیمپئن اورٹی ٹوئنٹی ویٹالٹی بلاسٹ کھیلیں گے۔ حسن علی نےکہا کہ اپنے تجربے سے وارکشائرکو فتوحات دلوانے کی کوشش کروں گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کاؤنٹی چیمپئن شپ میں اپنا تجربہ دیگرکھلاڑیوں کے ساتھ بھی شیئر کروں گا۔ حسن علی جولائی کے آخری ہفتے تک وارکشائر کے لیے کاؤنٹی کرکٹ میں دستیاب ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.