کھیل

آئی سی سی نے بھارتی کرکٹر جسپریت بمرا کوپلیئر آف دی منتھ قراردیدیا

بھارتی کپتان روہت شرما اور افغانستان کے رحمان اللہ گرباز کی بھی نامزدگی ہوئی تھی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ اس مرتبہ بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا کو مل گیا۔ جسپریت بمرا کو جون کے مہینے میں کارکردگی کی بنیاد پر پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا۔ اس کے علاوہ بھارتی کپتان روہت شرما اور افغانستان کے رحمان اللہ گرباز کی بھی نامزدگی ہوئی تھی۔علاوہ ازیں بھارت کی سمریتی مندھنا آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی منتھ قرار پائی ہیں۔انگلینڈ کی ماریا بوشیئر اور سری لنکا کی وشمی گونارتنے کی بھی نامزدگی ہوئی تھی۔

جسپریت بمرہ کی کارکردگی پر ہمیشہ داد ملی ہے اور وہ ایک منجھے ہوئے کھلاڑی ہیں۔ان کا کھیل کے بعد کا رویہ اور کھیل کے دوران کا مختلف ہوتا ہے ان کا کہنا ہے کہ کھیل وہ اپنے وطن کیلئے کھیلتے ہیں باقی میری نجی زندگی ہے اسے میں جیسے چاہوں گزاروں۔لیکن میدان کے حوالے سے کسی سے کوئی سمجھوتہ نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button