
اسلام آباد(کھوج نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے سری لنکا کرکٹ کی رکنیت معطل کر دی۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے فوری طور پر سری لنکا کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سری لنکا کرکٹ کو حکومتی مداخلت کی بنا ءپر معطل کیا گیا ہے۔
آئی سی سی ترجمان کا کہنا ہے کہ بورڈ اجلاس میں اتفاق ہوا کہ سری لنکن کرکٹ کے معاملات آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، معطلی اور اس کے خاتمے کی شرائط و ضوابط جلد طے کریں گے۔