کھیل

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ؛بھارت نےپہلی پوزیشن حاصل کرلی

آسٹریلیا سے پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد نیوزی لینڈ ٹیم دوسرے نمبر پر آ گئی

دوبئی(سپورٹس ڈیسک) بھارت نے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ آسٹریلیا سے پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد نیوزی لینڈ ٹیم دوسرے نمبر پر آ گئی۔ ویلنگٹن ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو  172 رنز سے شکست دی ہے۔

آسٹریلیا نے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی تیسری پوزیشن کو مزید مستحکم کیا ہے۔ آسٹریلیا کو فتح سے 12 پوائنٹس ملے  جس کے بعد آسٹریلیا کے مجموعی پوائنٹس 78 ہو گئے ہیں۔ پوائنٹس ٹیبل پر بنگلا دیش کا چوتھا اور پاکستان کا پانچواں نمبر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button