کھیل

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں کتنے پوائنٹس گنوائے؟کیا فائنل کی امید ہے؟

اہم سیریز میں ناکامی کے بعد پاکستان رینکنگ میں تنزلی کا شکار ہوکر 8 ویں پوزیشن پر چلا گیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)بنگلادیش سے ہوم گرائونڈ پر 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش ہونے کے بعد ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کرنے کے امکانات تاریک ہوچکے ہیں۔بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں دونوں میچز ہارنے کے بعد آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 24 اہم پوائنٹس گنوا دیے اور رینکنگ میں تنزلی کا شکار ہوکر 8 ویں پوزیشن پر چلا گیا۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل میں شان مسعود کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم ابتک 7 میچز میں محض 2 کامیابیاں سمیٹ سکی ہے جبکہ اسکے پوائنٹس کی تعداد 19.05 ہے، جو صرف ویسٹ انڈیز سے بہتر ہے۔

ڈبلیو ٹی سی سائیکل کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے کیلئے پاکستان ہوم گرائونڈ پر انگلینڈ کیخلاف باقی تینوں میچز میں کامیابی سمیٹنا ہوگی جبکہ ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کو بھی کلین سوئپ کرنا ہوگا۔اب گرین شرٹس کو اپنے بقیہ تمام 7 میچز میں کامیابی سمیٹنا ہوگی جس کے بعد ان کے پوائنٹس کا فیصد 58.2 ہو جائے گا، اگر شان مسعود ایسا کرنے میں کامیاب ہوئے تو پھر بھی فائنل کھیلنے کے امکانات ممکن نہیں ہوں گے تاہم روشن رہیں گے۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر بھارت اور آسٹریلیا ٹاپ پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ قومی ٹیم کو دیگر ٹیموں کے نتائج پر نظر رکھنا ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button