کھیل

آخری میچ کے بعدنیویارک کے نساؤ کاؤنٹی کرکٹ سٹیڈیم کو گرانے کا فیصلہ

نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم نے پاک بھارت میچ سمیت ورلڈ کپ کے 8 میچز کی میزبانی کی تھی۔اس اسٹیڈیم میں 34ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے

نیویارک (سپورٹس ڈیسک)امریکہ کے شہر نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم کو گرانے کا فیصلہ کرلی گیاہے۔ جی ہاں یہ وہی کرکٹ اسٹیڈیم ہے جہاں پر اب ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جا رہے ہیں۔اور بھارت کیساتھ امریکہ کا میچ اس اسٹیڈیم میں آخری میچ ثابت ہوا ہے۔نیویارک اسٹیڈیم کو عارضی طور پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز کے لیے کھولا گیا تھا۔نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم نے پاک بھارت میچ سمیت ورلڈ کپ کے 8 میچز کی میزبانی کی تھی۔اس اسٹیڈیم میں 34ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پاک بھارت میچ میں اس اسٹیڈیم میں ہاؤس فل رہا تھا۔

نساؤ کاؤنٹی بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم ایک کرکٹ گراؤنڈ ہے جو لانگ آئی لینڈ پر نساؤ کاؤنٹی میں ایسٹ میڈو، نیویارک میں آئزن ہاور پارک کے میدان میں بنایا گیا تھا۔یہ ایک ماڈیولر اسٹیڈیم ہے جو 2024ء آئی سی سی مینز ٹی 20 عالمی کپ کے لیے عارضی مقام کے طور پر چنا گیاتھا، جس کے دوران اس نے گروپ مرحلے کے آٹھ میچوں کی میزبانی کی۔ ٹورنامنٹ کے بعد، ماڈیولر فن تعمیر کو ہٹا دیا جائے گا، جس سے صرف میدان باقی رہے گا۔ اس مقام کی نگرانی ٹی 20 عالمی کپ یو ایس اے نے کی۔ اصل میں میزبان کمیٹی جو ٹورنامنٹ کے دوران امریکہ میں ہونے والے میچوں کی نمائندگی کرتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button