آخری ون ڈے:پاکستان کا ٹاس جیت کرافغانستان کےخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
قومی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں، ٹیم میں محمد نواز، فہیم اشرف، وسیم جونیئر اور سعود شکیل کو شامل کیا گیا ہے
سری لنکا(سپورٹس ڈیسک)آخری ون ڈے:پاکستان کا ٹاس جیت کرافغانستان کےخلاف بیٹنگ کا فیصلہ ،رپورٹس کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں، ٹیم میں محمد نواز، فہیم اشرف، وسیم جونیئر اور سعود شکیل کو شامل کیا گیا ہے، سعود شکیل کا یہ ڈیبیو میچ ہوگا۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو میں کپتان بابر اعظم نے بتایا کہ آج کے میچ میں فاسٹ بولر حارث رؤف،نسیم شاہ، آل راؤنڈر افتخار احمد اور اسامہ میر کو آرام دیاگیا ہے۔ بابر نے کہا کہ پہلے دس اوورز مشکل ہوں گے ، زیادہ سے زیادہ رنز بناکر افغان ٹیم پر دباؤ بڑھائیں گے۔
دوسری جانب آل راؤنڈر عظمت اللہ عمرزئی سائیڈ اسٹرین کی وجہ سے میچ سے باہر ہوگئے، آل راؤنڈر گلبدین نائب کو آج ہونے والے میچ کے لیے افغان ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں، ٹیم میں محمد نواز، فہیم اشرف، وسیم جونیئر اور سعود شکیل کو شامل کیا گیا ہے، سعود شکیل کا یہ ڈیبیو میچ ہوگا۔