کھیل

آخری ٹی ٹوئنٹی میچ:پاکستان کا زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کوسیریزمیں 2 صفرکی فیصلہ کن برتری حاصل ہے اورسیریزمیں وائٹ واش کیلئےپرعزم ہے

بلاوائیو(سپورٹس ڈیسک)3میچز پرمشتمل ٹی 20سیریز کےتیسرے اورآخری میچ میں پاکستان نےزمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان اورزمبابوے کےدرمیان تیسرا اورآخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جا رہا ہے،پاکستان کوسیریزمیں 2 صفرکی فیصلہ کن برتری حاصل ہے اورسیریزمیں وائٹ واش کیلئےپرعزم ہے۔
قومی ٹیم نےبینچ سٹرینتھ چیک کرنےکیلئےمیچ کیلئے 4 تبدیلیاں کی ہیں، اس طرح پاکستان اپنےتمام کھلاڑیوں کو سیریز میں موقع دے گا۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان گزشتہ روزہی کردیا گیا تھا، اوپنرصائم ایوب، فاسٹ بولرحارث رﺅف، سپنرابراراحمد اور عرفان خان نیازی کو آرام دیا گیا ہے۔ٹیم میں کپتان سلمان آغا، عمیربن یوسف، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان، طیب طاہر شامل ہیں۔قاسم اکرم، عارف منہاس، جہانداد خان، عباس آفریدی، محمد حسنین اور سفیان مقیم بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button