آسٹریلیا ٹیسٹ:بنگلہ دیش کیخلاف 7کھلاڑی سیریز سے ڈراپ
ڈومیسٹک اور پاکستان شاہینز کیلئے شاندار پرفارمس دینے والے نوجوان کھلاڑی اسکواڈ میں شامل
لاہور(سپورٹس ڈیسک) جنوری میں دورہ آسٹریلیا دوران ٹیسٹ سیریز کھیلنے والی ٹیم کے 7 کھلاڑی بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز
کیلئے اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام ہوگئے۔بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کہا گیا ہے کہ رواں برس آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شامل اوپنر امام الحق، آل رانڈر فہیم اشرف، فاسٹ بولر حسن علی (انجری)، محمد وسیم جونئیر، اسپنر محمد نواز، ساجد خان اور نعمان علی اسکواڈ میں جگہ نہ بناسکے۔
دوسری جانب نوجوان محمد ہریرہ، کامران غلام اور محمد علی کو ڈومیسٹک کرکٹ اور پاکستان شاہینز کی طرف سے عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔قبل ازیں پی سی بی نے بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تو کپتان شان مسعود جبکہ نائب کپتان سعود شکیل کو نامزد کیا۔
اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں عامر جمال ( فٹنس سے مشروط)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان ( وکٹ کیپر)، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) اور شاہین شاہ آفریدی۔