کھیل

آل راؤنڈرافتخاراحمد نے اپنےکس بیان کی تردید کی؟

سوشل میڈیا ٹوئٹر (ایکس) پر ایک اکاؤنٹ سے افتخار احمد سے منسوب بیان لکھا گیا تھا کہ انہوں نے بھارت کے خلاف میچ کو آسان قرار دیا ہے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)آل راؤنڈرافتخاراحمد نے اپنےکس بیان کی تردید کی؟ رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کےآل راؤنڈر افتخاراحمد نے خود سے منسوب بیان کی تردید کردی۔ سوشل میڈیا ٹوئٹر (ایکس) پر ایک اکاؤنٹ سے افتخار احمد سے منسوب بیان لکھا گیا تھا کہ انہوں نے بھارت کے خلاف میچ کو آسان قرار دیا ہے۔

اس حوالے سے اب افتخار احمد نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ میں نے کبھی ایسا کوئی بیان نہیں دیا، کوئی پروفیشنل کرکٹر ایسا بیان نہیں دے گا۔ افتخار احمد نے درخواست بھی کی کہ غلط خبریں نہ پھیلائی جائیں۔ پاکستانی کرکٹر نے ایلون مسک سے اس اکاؤنٹ پر پابندی لگانے کی بھی درخواست کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button