کھیل

اب قذافی اسٹیڈیم کا نام بھی فروخت ہوگا’تیاریاں مکمل

پی سی بی نے بینک آف پنجاب کو 5سال کیلئے نام بیچنے کی ہامی بھرلی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)قذافی اسٹیڈیم کے نام کے حقوق اگلے 5 سال کیلئے بینک آف پنجاب کو منتقل کرنے پر رضامند ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بینک آف پنجاب اور پاکستان کرکٹ بورڈ ایک اہم تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب پہنچ گئے ہیں، جس کے تحت قذافی اسٹیڈیم کے نام کے حقوق اگلے 5 سال کیلئے بینک آف پنجاب کو فروخت کرے گا۔رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پی سی بی ریونیو بڑھانے کیلئے وسیع تر اقدامات کررہا ہے۔

ڈیل کی شرائط کے مطابق بینک کی شناخت کی عکاسی کرنے کیلئے قذافی اسٹیڈیم کی ری برانڈنگ کی جائے گی۔اس سے قبل اکتوبر 2022 میں نیشنل بینک آف پاکستان اور پی سی بی نے 5 سالہ ناموں کے حقوق کے معاہدے پر اتفاق کیا تھا اور کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کو(نیشنل بینک کرکٹ ایرینا)کے نام سے پکارا جانے لگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button