کھیل

احمد شہزاد نے حارث رؤف سے ہمدردی کرنیوالے کھلاڑیوں پر تنقید کے نشتر چلا دیئے

اچھا ہوتا اگر یہ کھلاڑی قوم سے معافی مانگتے، اگر یہ کھلاڑی شرمندہ ہوتے اور یہ کھلاڑی امریکا، انگلینڈ یا دبئی میں چھٹیاں گزارنے کے بجائے پاکستان واپس آ جاتے: احمد شہزاد

لاہور(سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹسمین احمد شہزاد نے قومی فاسٹ بائولر حارث رؤف کے معاملے پر ان سے ہمدردی کرنے والے کھلاڑیوں پر تنقید کے نشتر چلا دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے فاسٹ بولر حارث رؤف سے ہمدردی کے لیے سوشل میڈیا پر جو پوسٹیں لگائیں وہ انہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں خراب کارکردگی پر قوم سے معافی مانگنے کے لیے بھی لگانی چاہیے تھیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ہم حارث رؤف کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی مکمل مذمت کرتے ہیں وہیں یہ بات بھی اہم ہے کہ کھلاڑیوں کی جانب سے حارث کو سپورٹ کرنے کے لیے جو پوسٹس لگائی گئی ہیں وہ ورلڈکپ میں ان کی خراب کارکردگی کی وجہ سے شائقین سے معذرت کے طور پر ہونی چاہیے تھیں۔ احمد شہزاد نے یہ بھی کہا کہ اچھا ہوتا اگر یہ کھلاڑی قوم سے معافی مانگتے، اگر یہ کھلاڑی شرمندہ ہوتے اور یہ کھلاڑی امریکا، انگلینڈ یا دبئی میں چھٹیاں گزارنے کے بجائے پاکستان واپس آ جاتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button