کھیل

ارشد ندیم کو صوبہ سندھ سے ایک اور بڑا کیش ایوارڈ مل گیا

انہوںنے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کرہماراسر فخر سے بلند کردیا:وزیر کھیل

لاہور(سپورٹس ) وزیر کھیل امور نوجوانان سندھ سردار محمد بخش مہر نے اولمپئین ارشد ندیم کے لیے کیش ایوارڈ کا اعلان کردیا۔سندھ حکومت کامحکمہ کھیل پیرس اولمپکس کے جیولن تھرو ایونٹ میں اولمپک ریکارڈ کے ساتھ گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کو 25 لاکھ روپے کیش ایوارڈ دے گا۔

وزیر کھیل سندھ نے ذاتی حیثیت میں بھی ارشد ندیم کو10 لاکھ روپے کیش ایوارڈ دینے کا اعلان کیا۔ سردار محمد بخش میر نے کہا کہ ارشد ندیم نے اولمپکس میں گولڈ مڈل جیت کر ہم سب کا سر فخر سے بلند کردیا،ارشد ندیم سے جلد ملاقات کرونگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button