کھیل

ارے واہ!اسجد اقبال اسنوکر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں

منگولیا میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں اسجد اقبال نے چین کے گاو یانگ کو 3-4 سے شکست دی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے اسجد اقبال اسنوکر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔منگولیا میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں اسجد اقبال نے چین کے گاو یانگ کو 3-4 سے شکست دی۔
اسجد اقبال کی کامیابی کا اسکور 0-76، 64-25، 135-0، 34-81، 64-65، 69-50 اور 50-69 رہا۔

اب سیمی فائنل میں اسجد اقبال قبرض کے مائیکل جارگیو سے مقابلہ کریں گے۔دوسری جانب پاکستان کے اویس منیر کو کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، انہیں ایران کے علی گراگزولو نے چار – دو سے شکست دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button