کھیل
اسلام آباد پہلی بار آیا ہوں یہاں سہولتیں بھی اچھی ہیں،بنگلادیش کےکرکٹرمشفیق الرحیم کا اہم بیان سامنے آگیا
۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشفیق الرحیم نے کہا کہ پاکستان شاہینز بہت اچھا کھیلی، خصوصا عمر امین کی بیٹنگ بہت اچھی رہی، نسیم شاہ اور محمد علی کی کارکردگی بھی اچھی رہی
راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک)بنگلادیش کے کرکٹر مشفیق الرحیم نے کہا ہے کہ اسلام آباد پہلی بار آیا ہوں، خوبصورت ہے اور یہاں سہولتیں بھی اچھی ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشفیق الرحیم نے کہا کہ پاکستان شاہینز بہت اچھا کھیلی، خصوصا عمر امین کی بیٹنگ بہت اچھی رہی، نسیم شاہ اور محمد علی کی کارکردگی بھی اچھی رہی۔انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم میں نوجوان کھلاڑی ہیں جنہیں یقینا سیکھنے کا موقع ملا ہو گا، ہمارے دو ٹیسٹ میچز ہیں اس اسکواڈ کے کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہو گا۔مشفیق الرحیم کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث ہمیں پہلیدو روز پریکٹس کا موقع نہیں ملا، نیٹ سیشن ہوا تھا، انگلی کی تکلیف کے سبب دوسری اننگز میں بیٹنگ نہیں کر سکا لیکن پہلا ٹیسٹ کھیلوں گا۔