کھیل
افغانستان نےبنگلادیش کو پہلےون ڈے میچ میں 92 رنز سے شکست دے دی
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلےجانےوالےاس میچ میں افغانستان ٹیم پہلےبیٹنگ کرتےہوئے 235 رنزبناکرآؤٹ ہوئی
شارجہ(سپورٹس ڈیسک) افغانستان نےبنگلادیش کو پہلےون ڈے میچ میں 92 رنزسےشکست دے دی۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلےجانےوالےاس میچ میں افغانستان ٹیم پہلےبیٹنگ کرتےہوئے 235 رنزبناکرآؤٹ ہوئی۔محمد نبی 84 اور حشمت اللّٰہ شاہدی نے 52 رنزکی اننگزکھیلی۔ بنگلادیش کےتسکین احمد اورمستفیض الرحمٰن نے 4، 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہدف 236 رنز کےتعاقب میں بنگلادیش ٹیم 35ویں اوورمیں 143 رنزبنا کرآؤٹ ہوگئی۔ نجم الحسین 47، سومیا سرکار 33 اورمہدی حسن میراز 28 رنزبناکرنمایاں رہے۔ افغانستان کےغضنفر نے 26 رنزدے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔