کھیل
افغان ٹیم پہنچ گئی،ہوٹل میں پہنچا دیا گیا
کولمبو سے لاہور پہنچنے والی افغانستان کرکٹ ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک) افغانستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔ کولمبو سے لاہور پہنچنے والی افغانستان کرکٹ ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا۔ افغان ٹیم کل سے قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کا آغاز کرے گی۔ دوسری جانب نیپالی اسٹار کرکٹر سندیپ لامے چانے ایشیا کپ میں شرکت کے لیے پاکستان کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔
نیپالی کرکٹر سندیپ لامے چانے ملتان میں نیپال کی ٹیم کو جوائن کریں گے۔ سندیپ اپنے کیس کی سماعت کے باعث ٹیم کے ہمراہ نہیں آسکے تھے. سندیپ لامے چانے کا کہنا ہے کہ پہلے پاکستان میں بہترین وقت گزرا تھا، اس بار بھی مزہ آئے گا۔ واضح رہے کہ نیپال اور پاکستان کے درمیان ایشیا کپ کا پہلا میچ بدھ کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔