امبانیز ویڈنگ،کیا بابر اعظم کو 90کروڑ کی پیشکش ہوئی؟
یہ بھی کہا گیابابر اعظم کو 10کروڑ کی پیشکش کیگئی جو بابر اعظم نے ٹھکرادی
لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارت میں ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین اور مینیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں شرکت کیلئے پاکستانی کرکٹر بابر اعظم کو شرکت کیلئے 90 کروڑ روپے کی پیشکش کی حقیقت سامنے آگئی۔رواں ماہ بھارتی شہر جام نگرمیں منعقدہ اننت امبانی کی عالیشان شادی کی تقاریب میں جہاں دنیا بھر کی نامور شخصیات مدعو تھیں وہیں یہ افواہیں بھی سنائی دے رہی تھیں کہ اننت کی شادی میں پاکستانی کرکٹر بابر اعظم کی شرکت بھی متوقع ہے۔
ان غیر مصدقہ خبروں نے اس وقت زور پکڑا جب 15 جولائی 2024 کو سوشل میڈیا صارفین، بشمول تھریڈز صارف نورحسین خان اور فیس بک پیج ‘مہاجر کمیونٹی نے دعوی ٰکیا کہ پاکستانی کرکٹر بابر اعظم کو اپنے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں شرکت کے لیے بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کی جانب سے 90 کروڑ روپے کی پیشکش موصول ہوئی ہے۔یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا مارچ 2024 کو ہندوستانی میم پیج @being_humour کی جانب سے طنزیہ پوسٹ کیا گیا جس میں مزاحیہ انداز میں کہا گیا تھا کہ ،مکیش امبانی نے بابر اعظم کو 10 کروڑ کی پیشکش کی تھی جوکہ بابر اعظم نے ٹھکرادی۔
یہ وہ پوسٹ تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور صارفین نے تصدیق کئے بغیر ہی اس پوسٹ کو خود کار ایڈٹ کرکے شیئر کرنا شروع کردیا۔اننت امبانی کی شادی میں بابر اعظم کی کروڑوں روپے کی آفر ٹھکرانے کی خبروں کے بعد ٹیلنٹ مینجمنٹ کمپنی جو بابر اعظم کی پی آراور مارکیٹنگ مہمات، Saya Corpsکا انتظام کرتی ہے، انکی جانب سے بیان جاری کیا گیا جس میں انہوں نے تمام غیر مصدقہ خبروں کی تردید کردی۔زیر گردش افواہوں سے متعلق مینجمنٹ کمپنی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ بابر اعظم کو مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی میں شرکت کے لیے کبھی رقم کی پیشکش نہیں کی گئی اور نہ ہی اس شادی میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیا تھا۔