کھیل

امریکا کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں کون جیتےگا؟ شعیب ملک نے”راز” سے پردہ اُٹھا دیا

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شعیب ملک نے کہا ہے کہ امریکا میں پہلی بار میچ ہوگا، جو کنڈیشن سمجھے گا اس کو فائدہ ملے گا

نیویارک(سپورٹس ڈیسک)امریکا کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں کون جیتےگا؟ شعیب ملک نے”راز” سے پردہ اُٹھا دیا۔ سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شعیب ملک نے کہا ہے کہ امریکا میں پہلی بار میچ ہوگا، جو کنڈیشن سمجھے گا اس کو فائدہ ملے گا۔ نیو یارک کے کرکٹ اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم سے اچھی توقعات ہیں، انہوں نے ابھی سیریز جیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی کھلاڑی ابھی اچھی فارم میں بھی ہیں، آغاز اچھا کریں گے تو فائدہ ہوگا۔ لگتا ہے ٹیم آگے تک جائے گی۔

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ اگر انگلینڈ سے سیریز جیتتے ہیں تو ورلڈکپ کےلیے اعتماد ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ عماد وسیم اور محمد عامر کا ٹیم میں ہونا پاکستان کےلیے اچھا ہے، ٹیم کو زیادہ سے زیادہ اعتماد دیں، ایونٹ میں ہار جیت ہوتی ہے۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ امریکا میں پہلی بار میچ ہوگا۔ جو کنڈیشن سمجھے گا اس کو فائدہ ملے گا۔ سنا ہے اس وکٹ پر باؤنس ہوگا۔ 

انہوں نے کہا کہ صائم ایوب رسک لے کر کھیلتا ہے۔ ان میں بہت ٹیلنٹ ہے۔ اگر ہائی اسکورنگ گیم ہونگے تو صائم کے ساتھ ہی اوپننگ کرنی ہوگی۔ شعیب ملک کا کہنا تھا کہ اگر وکٹ سلو ہوئی اور 160 رنز بن رہے ہوں تو بابر اور رضوان کے ساتھ جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور کرکٹ ہم پاک بھارت میچ کو صرف میچ کے طور پر دیکھتے ہیں۔ میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ساتھ بیٹھتے ہیں کھاتے پیتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button