کھیل

امپائر سے جھگڑا’ لبو شین نے خود کو مشکل میں ڈال لیا

لبوشین اس وقت غصے میں آگئے جب فیلڈ امپائر نے حریف سائیڈ کے ایک بیٹر کو ناٹ آئوٹ قرار دیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) آسٹریلوی بیٹر مارنس لبوشین نے کلب میچ میں امپائر سے الجھ کر خود کو مشکل میں ڈال دیا۔برسبین میں ٹی 20 میکس ایونٹ کا سیمی فائنل گذشتہ دنوں کھیلا گیا، ویلیز کے خلاف ریڈلینڈز کی قیادت کرنے والے مارنس لبوشین اس وقت غصے میں آگئے جب فیلڈ امپائر نے حریف سائیڈ کے ایک بیٹر کو ناٹ آئوٹ قرار دیا۔

لبوشین کا خیال تھا کہ وہ صاف کیچ ہوئے ہیں، انھوں نے امپائر سے بحث کی جو اگلی گیند کے بعد بھی جاری رہی، اس پر امپائرز نے انھیں وہاں سے جانے کو کہا اور اوور کے اختتام پر آپس میں کرکٹر کے رویے پر بات کی۔

میچ کے بعد انھیں لیول 2 کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا، جس پر کرکٹ آسٹریلیا اب ان کے خلاف ایکشن لے سکتا ہے، ٹریبونل سماعت بھی ممکن کو گی،انھیں 19 ستمبر سے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں حصہ لینا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button