کھیل

انتہاپسند ہندوئوں کی دھمکی؛دوسرا ٹیسٹ منتقل کرنے کی افواہیں

سیریز کے آغاز سے قبل ہندو تنظیم مہاسبھا نے بنگلادیش کیخلاف میچ میں احتجاج کی دھمکی دی تھی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے بنگلادیشی ٹیم کو دھمکیاں ملنے کے بعد سیریز کا دوسرا ٹیسٹ منتقل کرنے کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے بنگلادیش کیخلاف سیریز کا دوسرا میچ کانپور میں منعقد ہونا تھا تاہم ہندو انتہا پسند تنظیم مہاسبھا نے دھمکی دی تھی کہ وہ اسٹیڈیم کے باہر احتجاج کریں گے۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ بنگلادیش میں سابق وزیراعظ، حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد ہندوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، اس لیے کانپور میں شیڈول سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں احتجاج کیا جائے اور بنگلادیشی ٹیم کو کھیلنے نہیں دیں گے۔

دوسری جانب بی سی سی آئی حکام کا کہنا ہے کہ تمام ضروری اقدامات کیے ہیں اور متعلقہ حکام کے ساتھ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ اسٹیڈیم دونوں ٹیموں کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔واضح رہے کہ بنگلادیش کو پہلا ٹیسٹ 19 ستمبر سے چنئی اور 27 ستمبر سے کانپور میں دوسرا ٹیسٹ کھیلنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button