کھیل

انضمام نے بابراعظم کی کپتانی پرتنقید کے نشتر چلا دیئے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے 2 میچز میں بدترین شکست پر کپتان بابر اعظم سینئرز کھلاڑیوں کی تنقید کی زد میں

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی کرکٹ کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے دو میچز میں بدترین شکست پر سینئرکھلاڑیوں کی تنقید کا نشانہ بن رہے ہیں۔اس حوالے سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا ذکر کرنا بے جا نہ ہوگا۔انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پہلے امریکا اور پھر بھارت سے قومی ٹیم کی شکست پر بابر اعظم کی کارکردگی اور کپتانی پر تنقید کے ایسے نشتر چلائے ہیں کہ جن کا گھاؤ بابر اعظم دیر تک محسوس کرتے رہیں گے۔

ویسے دیکھا جائے توگرین شرٹس کا حال تو برا ہی رہا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا اور پھر بھارت سے شکست کے بعد کینیڈا کے خلاف جوں توں کرکے جیت پائے ہیں۔اب ہماری کرکٹ ٹیم کا آئرلینڈ کے خلاف میچ باقی ہے اگر قومی ٹیم آئرلینڈ کے خلاف بھی فتح پا لے تب بھی سپر ایٹ میں کوالیفائی کیلئے امریکا کی آئرلینڈ سے شکست پر انحصار کرنا پڑے گا۔واقعی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے 2 میچز میں بدترین شکست پر کپتان بابر اعظم سینئرز کھلاڑیوں کی تنقید کی زد میں تو ہے۔

اسی دوران اپنے ایک بیان میں سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ بابر اعظم نے دوسری بار کپتانی تو قبول کر لی ہے لیکن وہ اپنی کارکردگی اور کپتان کی حیثیت سے انصاف نہیں کرسکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کپتان کو کئی بار اختیارات نہیں دیے جاتے انہیں اختیارات لینا پڑتے ہیں لیکن بابر اعظم اختیارات نہیں لے پا رہے، جس کی وجہ سے بابراعظم کے اختیارات نہ لینے کا نقصان ٹیم کو ہورہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button