کھیل

انگلینڈ سے ٹیست سیریز،کیا بابراعظم کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کا بتا دیا گیا تھا؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹاربیٹربابراعظم کو کل رات بقیہ میچوں میں نہ کھلانے کے بارے میں بتا دیا گیا تھا۔

ملتان(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹاربیٹربابراعظم کو کل رات بقیہ میچوں میں نہ کھلانے کے بارے میں بتا دیا گیا تھا۔  ذرائع ٹیم انتظامیہ کے مطابق اظہر محمود نے بابر اعظم سے طویل نشست کی تھی۔ خیال رہے کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کےلیے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کیا گیا جس میں بابر اعظم، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ شامل نہیں ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ بابر اعظم کو دو ٹیسٹ میں آرام دیا گیا ہے جبکہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ ازخود ٹیسٹ سے دستبردار ہوئے ہیں۔  ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی اور نسیم شاہ نے فٹنس مسائل کی وجہ سے ٹیم انتظامیہ کو عدم دستیابی سے آگاہ کیا جبکہ آج صبح تک دونوں فاسٹ بولر ٹیم کا حصہ تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button