کھیل

انگلینڈ نےنیدرلینڈ کو جیت کےلیے 340 رنزکا ہدف دے دیا

انگلینڈ پہلے ہی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکا ہے، اس وقت نیدر لینڈ کی ٹیم نویں جبکہ انگلینڈ دسویں نمبر پر ہے

پونے(سپورٹس ڈیسک) کرکٹ کے عالمی مقابلے بھارت میں جاری ہیں، آج کے میچ میں انگلینڈ نے نیدرلینڈ کو جیت کے لیے 340 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ بھارتی شہر پونے میں کھیلے جا رہے ایونٹ کے 40 ویں میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 339 رنز بنا لیے ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوکس نے 108 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، اس کے علاوہ ڈاؤڈ ملان 87، کرس ووکس 51، جونی بیرسٹو 15، جو روٹ 28، ہیری بروک 11 اورکپتان جوز بٹلر نے 5 رنز اسکور کیے۔ نیدرلینڈز کی جانب سے باسڈی لیڈا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ آریان دت اور لوگن وان بیک کے حصے میں 2،2 وکٹیں آئیں، اس کے علاوہ میکارین نے ایک شکار کیا۔

یاد رہے کہ انگلینڈ پہلے ہی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکا ہے، اس وقت نیدر لینڈ کی ٹیم نویں جبکہ انگلینڈ دسویں نمبر پر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button