کھیل
انگلینڈ کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریزکھیلنے کےلیےملتان پہنچ گئی
انگلینڈ کرکٹ ٹیم 2 اور 3 اکتوبر کو آرام کرنے کے بعد 4 اکتوبر سے اپنی پریکٹس شروع کرے گی۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 7 اکتوبر سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا
ملتان(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریزکھیلنے کےلیےملتان پہنچ گئی،انگلش ٹیم کی قیادت آل رانڈر بین اسٹوکس کررہےہیں۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم 2 اور 3 اکتوبرکو آرام کرنے کےبعد 4 اکتوبر سےاپنی پریکٹس شروع کرے گی۔پاکستان اورانگلینڈ کےدرمیان پہلا ٹیسٹ میچ 7 اکتوبرسےملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔دوسرا ٹیسٹ میچ بھی ملتان میں 15 اکتوبر سےکھیلا جائےگا جبکہ تیسرا اورآخری ٹیسٹ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائےگا۔