کھیل
انگلینڈ کےخلاف ٹیسٹ سیریزمیں کامیابی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد
مریم نواز نے کہا ہےکہ سعود شکیل نےذمہ دارانہ بیٹنگ کی، پاک انگلینڈ سیریزمیں بہترین ٹیم ورک دیکھنےکوملا
لاہور(سپورٹس ڈیسک) وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نےانگلینڈ کےخلاف کامیابی پرپاکستان کرکٹ ٹیم کومبارکباد دی ہے۔ اس حوالےسےاپنےبیان میں مریم نواز نےکہا ہےکہ ساجد خان اورنعمان علی نےشانداربولنگ کا مظاہرہ کیا۔ مریم نواز نے کہا ہےکہ سعود شکیل نےذمہ دارانہ بیٹنگ کی، پاک انگلینڈ سیریزمیں بہترین ٹیم ورک دیکھنےکوملا۔
دوسری جانب وزیرِاعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نےکہا ہےکہ ٹیسٹ سیریزمیں قومی کرکٹ ٹیم نےعمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ علی امین گنڈاپور نےکہا ہےکہ امید ہےآئندہ بھی قومی کرکٹ ٹیم اس طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، پاکستانی ٹیم کی مزید کامیابیوں کےلیےدعاگو ہوں۔