کھیل

انگلینڈ کےٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس کا پاکستان کےخلاف دوسرا ٹیسٹ کھیلیں گے؟

بین اسٹوکس ہیم اسٹرنگ انجری کی ری کوری کی وجہ سےپہلا ٹیسٹ نہیں کھیل سکےتھے

لاہور(سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کےٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس کا پاکستان کےخلاف دوسرا ٹیسٹ کھیلنےکا امکان ہے۔ بین اسٹوکس ہیم اسٹرنگ انجری کی ری کوری کی وجہ سےپہلا ٹیسٹ نہیں کھیل سکےتھے۔ دوسری جانب انگلینڈ کےخلاف دوسرے اورتیسرے ٹیسٹ میچ کےلیےپاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پاکستان کی مستقبل کی ذمہ داریوں کو دیکھتے ہوئے سلیکٹرز نےبابراعظم،نسیم شاہ،سرفرازاحمد اورشاہین شاہ آفریدی کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اورانگلینڈ کی ٹیموں کےدرمیان دوسرا ٹیسٹ کل شروع ہوگا۔ واضح رہےکہ 3 ٹیسٹ میچزکی سیریزمیں انگلینڈ کوایک صفرکی برتری حاصل ہے۔پہلےٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نےپاکستان کو ایک اننگ اور 47 رنز سےشکست دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button