کھیل
ایشیاکپ:بنگلہ دیش کا افغانستان کو پہاڑجیسا ہدف
گروپ بی کے اہم میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کو جیت کےلیے 335 رنز کا ہدف دے دیا۔

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ایشیاکپ:بنگلہ دیش کا افغانستان کو پہاڑجیسا ہدف،رپورٹ کے مطابق ایشیا کپ 2023ء میں گروپ بی کے اہم میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کو جیت کےلیے 335 رنز کا ہدف دے دیا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جاری ایونٹ کے چوتھے میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
لاہور میں میچ کے لیے ہونے والے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بنگلا دیش کے کپتان شکیب الحسن نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اچھا اسکور دینے کی کوشش کریں گے۔ اس موقع پر افغانستان کی ٹیم کے کپتان حشمت اللّٰہ شاہدی نے کہا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو بیٹنگ کو ترجیح دیتے۔