کھیل

ایشیاکپ:پاکستان کا نیپال کےخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ

ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پچ دیکھنے میں اچھی لگ رہی ہے

ملتان(سپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پچ دیکھنے میں اچھی لگ رہی ہے، ہم اپنی کرکٹ انجوائے کریں گے۔ بابر اعظم نے کہا کہ ایشیا کپ میں اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔

اس موقع پر نیپال کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہم پہلی مرتبہ ایشیا کپ کھیل رہے ہیں۔ آج کے میچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم میں امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، محمد رضوان، سلمان علی آغا، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button