ایشیاکپ: پاکستان اوربنگلہ دیش کےدرمیان ٹاس کس نے جیتا؟
ایشیا کپ 2023 کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان کے خلاف بنگلہ دیش صفر پر ایک کھلاڑی آؤٹ ہوگیا ہے
لاہور(سپورٹس ڈیسک)ایشیاکپ: پاکستان اوربنگلہ دیش کےدرمیان ٹاس کس نے جیتا؟فیصلہ ہو گیا،رپورٹ کے مطابق ایشیا کپ 2023 کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان کے خلاف بنگلہ دیش صفر پر ایک کھلاڑی آؤٹ ہوگیا ہے، نیسم شاہ نےمہدی حسن میرازکوصفرپرآؤٹ کیا۔ اس سےقبل ایشیا کپ سُپرفورمرحلے کےپہلے میچ میں بنگلہ دیشن نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اس اہم میچ میں قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ محمد نواز کی جگہ فہیم اشرف کو قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
بنگلہ دیش کے خلاف آج کے میچ میں فخرزمان، شاداب خان، امام الحق، سلمان آغا، افتخار احمد، محمد رضوان، فہیم اشرف، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں، ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ کنڈیشن کو استعمال کرنے کی کوشش کریں گے اور جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔