کھیل
ایشیا کپ:افغان ٹیم اوربنگلہ دیش کےدرمیان آج لاہورمیں ٹاکرا
ایشیا کپ کا چوتھا میچ آج قذافی سٹیڈیم میں افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔
لاہور(سپورٹس ڈیسک)ایشیا کپ:افغان ٹیم اوربنگلہ دیش کےدرمیان آج لاہورمیں ٹاکرا ہوگا رپورٹ کے مطابق ایشیا کپ کا چوتھا میچ آج قذافی سٹیڈیم میں افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیش کو پہلے میچ میں سری لنکا نے پانچ وکٹ سے ہرایا تھا، افغان ٹیم پہلا میچ کھیلے گی، افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا ہےکہ ہمیں امید ہے کہ پاکستان میں موجود افغان باشندے ہمیں سپورٹ کرنے آئیں گے۔ ان کا کہناتھا کہ بولنگ ہماری طاقت ہے، اب ہم نے بیٹنگ پر بھی خاصی توجہ دی ہے، جو ٹیم اچھی کرکٹ کھیلے گی جیت اس کی ہو گی ۔ حشمت اللہ نے کہاکہ پچھلی کچھ سیریز میں ہمارا مڈل آرڈر بہتر نہیں تھا لیکن ہم نے اب اس پر کام کیا ہے، سکیورٹی بہت زیادہ ہے ،ہم صرف ہوٹل میں ہوتے ہیں ، پاکستان میں بہت اچھی میزبانی ملی۔