ایشیا کپ:بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا
وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس وائرل بخار سے چھٹکارا نہیں پا سکے، وہ بخار کی وجہ سے ایشیا کپ سے باہر ہو گئے
لاہور (سپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ شروع ہونے سے قبل بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس وائرل بخار سے چھٹکارا نہیں پا سکے، وہ بخار کی وجہ سے ایشیا کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ایشیا کپ میں بنگلادیش کے اسکواڈ میں ان کی جگہ انعام الحق کو شامل کر لیا گیا ہے۔ انعام الحق آج سری لنکا میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ میں بنگلادیش اور سری لنکا کا میچ 31 اگست کو شیڈول ہے۔
ایشیاکپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے پاکستان میں ہورہا ہے، پہلے میچ میں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ ٹورنامنٹ کے آغاز پر ملتان اسٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اور نیپالی گلوکارہ تھریشالہ گرونگ پرفارم کریں گی۔ رپورٹس کے مطابق ملتان اسٹیڈیم کے گیٹ آج صبح ساڑھے 11 بجے کھول دیے جائیں گے، افتتاحی تقریب کے بعد آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔