کھیل

ایشین گیمز، باکسنگ مقابلوں میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز

چین میں ہونے والے ایشین گیمز میں پاکستان نے روایتی حریف کے خلاف تین ۔ صفر کی فتح کے ساتھ ایونٹ کے والی بال مقابلوں میں پانچویں پوزیشن حاصل کرلی

چین(سپورٹس ڈیسک) چین میں جاری ایشین گیمز کے باکسنگ مقابلوں میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کیا ہے’ باکسر محمد قاسم نے ایشین گیمز میں 57 کلوگرام کیٹیگری میں یو اے ای کے باکسر کو ہرادیا۔

تفصیلات کے مطابق یو اے ای کے نواف الزاہمی کے خلاف قاسم نے پانچ ۔ صفر سے فتح حاصل کی، تمام 5 ججز نے قاسم کو متفقہ طور پر فاتح قرار دیا۔ دوسری جانب ایشین گیمز والی بال میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی۔ چین میں ہونے والے ایشین گیمز میں پاکستان نے روایتی حریف کے خلاف تین ۔ صفر کی فتح کے ساتھ ایونٹ کے والی بال مقابلوں میں پانچویں پوزیشن حاصل کرلی۔ بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کا اسکور 21-25، 20-25 اور 23-25 رہا، پاکستان کی جانب سے مراد جہاں اور مراد خان نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button