کھیل

ایشین گیمز میں پاکستان کے میڈل کی امید کو دھچکا ‘ ارشد ندیم گیمز سے دستبردار

ارشد ندیم کو کل جیولن تھرو کے مقابلوں میں حصہ لینا تھا، وہ ایشین گیمز میں پاکستان کیلئے میڈل کی امید تھے تاہم ارشد ندیم گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں

چین (سپورٹس ڈیسک، مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے شہر ہینگزو میں ہونے والی ایشین گیمز میں پاکستان کے میڈل کی امید کو دھچکا لگا ہے، جیولن تھرور ارشد ندیم انجری کے باعث گیمز سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ارشد ندیم کو کل جیولن تھرو کے مقابلوں میں حصہ لینا تھا، وہ ایشین گیمز میں پاکستان کیلئے میڈل کی امید تھے تاہم چیف ڈی مشن پاکستان ایشین گیمز کے مطابق ارشد ندیم گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں،انہوں نے ہینگزو پہنچنے کے بعد درد کی شکایت کی تھی۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ارشد ندیم ورلڈ چیمپئن شپ کے بعد سے ہی تکلیف میں تھے، 2 اکتوبر کو ان کا ایم آر آئی کرایا گیا تھا،جس میں انجری کی تصدیق ہوگئی تھی۔ چیف ڈی مشن کے مطابق ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کی تیاریوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ایشین گیمز سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button