کھیل

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان ٹیم بھارت میں داخل

پاکستان ہاکی ٹیم اب امرتسر سے براستہ دلی چنئی پہنچے گی جہاں چیمپئنز ٹرافی 3 اگست سے شیڈول ہے

لاہور(سپورٹس ڈیسک) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے پاکستان ٹیم واہگہ بارڈر کے راستے بھارت میں داخل ہوگئی۔ پاکستان ہاکی ٹیم اب امرتسر سے براستہ دلی چنئی پہنچے گی جہاں چیمپئنز ٹرافی 3 اگست سے شیڈول ہے۔ پاکستان کی 18 رکنی ٹیم کی قیادت عمر بھٹہ کر رہے ہیں۔ قومی ٹیم پہلا میچ 3 اگست کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی۔ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کا میچ 9 اگست کو ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button