کھیل

ایف آئی ایچ رائزنگ سٹار ایوارڈ جیتنے والے سفیان خان نے بڑی کامیابی قرار دیدیا

میرے لیے یہ لمحہ خاص ہے اور میں اپنی کامیابی کا کریڈٹ اپنی فیملی کو دیتا ہوں جنہوں نے ہر قدم پر میرا ساتھ دیا، میرے کوچز اور ٹیم کے ساتھیوں کا بھی ہر موقع پر تعاون رہا ہے

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے نوجوان ہاکی کھلاڑی سفیان خان نے سال 2024ء کا ایف آئی ایچ رائزنگ اسٹار ایوارڈ جیتنے کے بعد اس کو بڑی کامیابی قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سفیان خان نے اس ایوارڈ کو اپنے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا تمام تر کریڈٹ وہ اپنی فیملی اور ٹیم کے ساتھیوں کو دیتے ہیں جنہوں نے ہمیشہ ان کا حوصلہ بڑھایا اور ان کی رہنمائی کی۔ انہوں نے کہا کہ میرے لیے یہ لمحہ خاص ہے اور میں اپنی کامیابی کا کریڈٹ اپنی فیملی کو دیتا ہوں جنہوں نے ہر قدم پر میرا ساتھ دیا، میرے کوچز اور ٹیم کے ساتھیوں کا بھی ہر موقع پر تعاون رہا ہے۔ سفیان کا کہنا تھا کہ "پاکستان کا ہاکی میں ایک عظیم مقام رہا ہے اور ہم اسے دوبارہ اسی مقام تک پہنچائیں گے جس کا وہ حق رکھتا ہے”۔ سفیان نے مزید کہا کہ وہ پاکستان ہاکی کو اس کا وہ مقام واپس دلانے کے لیے پوری طرح سے پرعزم ہیں جو اسے ایک وقت میں حاصل تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button