کھیل
اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سری لنکن ٹیم کو بڑا جھٹکا دے دیا
اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے سری لنکا کے اسپنر پراوین جیا و کراما پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی
سری لنکا(سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ اور لنکا پریمیئر لیگ میں اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورز ی کے الزامات پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے سری لنکن ٹیم کو بڑا جھٹکا دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسپنر پراوین جیا و کراما پر انٹرنیشنل کرکٹ اور لنکا پریمیئر لیگ میں اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کے الزامات تھے۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بائیں ہاتھ کے آف اسپنر پراوین جیا وکراما کی ایک سالہ پابندی میں 6 ماہ کی معطلی بھی شامل ہے۔آئی سی سی کے مطابق پراوین جیا وکراما پر تمام فارمیٹ کے لیے پابندی لگائی گئی ہے۔ آئی سی سی کے مطابق سری لنکن اسپنر نے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی تسلیم کی، ان پر ایک سال کی پابندی لگائی گئی ہے۔