کھیل

ایک اوور میں39 رنز کیسے بنے؟ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کا انوکھا ریکارڈ

اس سے پہلے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اوور میں سب سے زیادہ 36 رنز کا ریکارڈ تھا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں انوکھا اور نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اوور میں سب سے زیادہ 39 رنز بنانے کا ریکارڈ قائم ہوا، ایک اوورمیں سب سے زیادہ رنز بنانے کا رکارڈسموآ اور وانا واتوکیدرمیان میچ میں قائم ہوا۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سب ریجنل ایسٹ ایشیا پیسیفک کوالیفائر میں سموآ اور وانا واتو مدمقابلے آئے۔

سموآ کے بیٹر ڈاریئس ویسر نے نالن نپیکو کے اوور میں 6 چکھے لگائے جب کہ نپیکو نے رہی سہی کسر تین نوبالز کرکے نکال دی. یوں 39 رنز دے کر اپنے نام ایک بد نما ریکارڈ قائم کر وا دیا۔اس سے پہلے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اوور میں سب سے زیادہ 36 رنز کا ریکارڈ تھا۔

2007 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے ایڈیشن میں یووراج سنگھ نیانگلینڈ کیاسٹئورٹ براڈ کیاوور میں 36 رنز بنائے تھے۔2021 میں کیرون پولارڈ، 2024 میں نکولس پوران ، دپیندرا سنگھ ایری، روہت شرما اور رنکو سنگھ بھی ایک اوور میں 36 رنز بناچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button