کھیل

بابراعظم ٹیم کےساتھ وطن واپس نہیں آئیں گے

بابر اعظم سمیت 6 کرکٹرز امریکا میں کچھ دن قیام کریں گے اور 22 جون کو پاکستان واپس روانہ ہوں گے۔

لاہور(سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹیم کے ساتھ وطن واپس نہیں آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق، بابر اعظم سمیت 6 کرکٹرز امریکا میں کچھ دن قیام کریں گے اور 22 جون کو پاکستان واپس روانہ ہوں گے۔ بابر اعظم کے علاوہ، عماد وسیم ، محمد عامر، حارث رؤف، شاداب خان اور اعظم خان امریکا میں قیام کریں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑی پیر کی رات میامی سے وطن واپسی کا سفر شروع کریں گے۔

قومی کرکٹرز دبئی سے مختلف پروازوں پر اپنے اپنے شہروں کو روانہ ہوں گے، تمام کھلاڑی 19 جون کی علی الصبح پاکستان پہنچیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان ٹیم آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 راؤنڈ تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہی ، پاکستان کو پہلے راؤنڈ کے دو میچز میں شکست ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button