کھیل

بابراعظم کوکپتانی سے دور رکھنے کا فیصلہ

بورڈ نےبنگلا دیش کےخلاف 2 ٹیسٹ پرمشتمل ہوم سیریزمیں بابراعظم کوکپتانی سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور (سپورٹس ڈیسک )آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں بطورکپتان ناقص پرفارمنس کےبعد اطلاعات ہیں کہ بورڈ نےبنگلا دیش کےخلاف 2 ٹیسٹ پرمشتمل ہوم سیریزمیں بابراعظم کوکپتانی سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے7  ارکان پر مشتمل سلیکشن کمیٹی کی تجویز پر شاہین آفریدی کی جگہ ٹی ٹوئنٹی  ٹیم کی قیادت بابراعظم کے سپرد کرتے ہوئے انہیں 2025 چیمپئنز ٹرافی تک وائٹ بال ٹیم کی قیادت دی تھی۔

توقع تھی کہ بورڈ  بنگلا دیش کے خلاف انہیں 2 ٹیسٹ کی سیریز قیادت دینے کا ارادہ رکھتا تھا جب کہ 2 ٹیسٹ کی سیریز   آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔  تاہم ورلڈکپ میں ناقص پرفارمنس کے بعد اب بورڈ نے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کیلئے  بابراعظم کے نام کو زیر غور لانے کے بجائےشان مسعود پر ہی اعتماد رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ  آسٹریلیا کے ٹیسٹ فاسٹ بولر جیسن گلیسپی شان مسعود  کے ساتھ ٹیسٹ ٹیم کے کوچ ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button