کھیل

بابراعظم کے نئے بیٹ کا وزن کتنا؟ ڈائزین کیسا ہوگا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

ون ڈے رینکنگ کے بادشاہ کے بیٹ کا وزن 1 ہزار 219 گرام ' بیٹ کو بیک فٹ پنچ کیلئے خاص طور پر بنایا گیا

لاہور( سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے نئے بیٹ کا وزن کتنا ہوگا اور اس کا ڈائزین کیسا ہوگا ؟ تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بیٹ بنانے والی کمپنی گرے نکلز کے برانڈ ایمبسڈر اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے سوشل میڈیا پر ورلڈکپ سے قبل بالرز کا شکار کرنے کیلئے اپنا بیٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گرے نکلز کمپنی نے کپتان بابراعظم کیلئے ہاتھ سے بنا بیٹ لانچ کیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے۔ کمپنی کی جانب سے بیٹ کو ہائپرنوا 1.3 نام دیا گیا ہے جبکہ بلے کے ڈیزائن میں بابراعظم نے کئی تبدیلیاں بھی کروائی ہیں، آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کے بادشاہ کے بیٹ کا وزن 1 ہزار 219 گرام ہے۔ بیٹ کو بابراعظم کے بیک فٹ پنچ کیلئے خاص طور پر بنایا گیا ہے جس کیلئے بلے کے مڈل اور لوئر مڈل پارٹ میں وزن رکھا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button