کھیل

بابر اعظم کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل‘بمراہ کا مذاق

20 اوورز میں محض 120 رنز کے آسان ہدف کو قومی بیٹرز نے مشکل بنایا بعدازاں 6 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ٹی20 ورلڈکپ سے قبل سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کے شو میں جسپریت بمراہ کی بالنگ کیخلاف حکمت عملی بتانے والے کپتان بابراعظم کی ویڈیو کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑایا جانے لگا۔نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں بھارت کیخلاف پاکستان کو شرمناک شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا، 20 اوورز میں محض 120 رنز کے آسان ہدف کو قومی بیٹرز نے مشکل بنایا بعدازاں 6 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔
شو رمیز راجا کا کہنا تھا کہ بابراعظم بیٹنگ کیلئے تیار ہوتے ہیں لمبا سانس لیکر جس پر کپتان نے کہا اس سے نکل آئیں، اس موقع پرکمنٹیٹر نے کہا کہ انہوں نے 2 سلپس لیے ہوئے ہیں جس پر بابراعظم نے کہا کہ ٹی20 میں دو سلپس کہاں؟ اگلی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر کو بمراہ نے فرسٹ سلپ میں کیچ کروایا۔اتقاق کی بات یہ تھی کہ سابق کرکٹر بابراعظم کے کیچ آؤٹ کے دوران کمنٹری کیلئے موجود تھے۔
بابراعظم نے بھارت کیخلاف 10 گیندوں پر محض 13 رنز بنائے تھے اور پویلین روانہ ہوگئے تھے۔
یاد رہیبھارت کے خلاف میچ میں شرمناک شکست کے بعد پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے سینئر کرکٹرز کو سخت وارننگ جاری کردی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سب تجربہ کار اور انھیں اچھی طرح معلوم ہے کہ کیسے پرفارم کرنا ہے، اب انہیں خود فیصلہ کرنا ہے کہ وہ اپنے گیم کو کیسے آگے لے کر جاتے ہیں۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کس وقت کھیل پاکستان کے ہاتھوں سے نکلا تو گیری کرسٹن کا کہنا تھا کہ فیصلہ سازی ناقص تھی، آپ کے پاس ایک گیند پر ایک رن بنانا تھا، 8 وکٹیں ہاتھ میں تھیں، اس موقع پر آپ کو درست فیصلہ کرنا تھا، یہ انٹرنیشنل کرکٹ ہے، آپ جب غلطیاں کرتے ہیں تو پھر قیمت چکانا پڑتی ہے، میں سمجھتا ہوں کہ کھیل کے اہم مراحل میں غلط فیصلے ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button