کھیل

بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق کڑے فیصلے’گیری کرسٹن لاہور پہنچ گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے چیئرمین کرکٹ بورڈ کو خفیہ شکایات بھی بھجوائی تھیں

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی اور گیری کرسٹن کی خفیہ رپورٹوں کو دیکھتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گیری کرسٹن کو اپنے پاس پاکستان بلایا ہے۔ انہوںنے گیری کرسٹن کو مستقبل کے فیصلوں کی مشاورت کے لیے بلایا گیا ہے۔بابر اعظم کو کپتان برقرار رکھنے سے متعلق گیری کرسٹن سے مشاورت اہم ہے جبکہ گیری کرسٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ پہلے ہی دے چکے ہیں۔گیری کرسٹن نے ٹیم کی کارکردگی پر تفصیلی رپورٹ دی اور کئی سوالات اٹھائے تھے ۔انہوں نیٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر خفیہ رپورٹ چیئرمین پی سی بی کو بھی بھجوا ئی تھی۔

مستقبل میں تبدیلیوں کے لیے محسن نقوی سابق کپتانوں سے بھی ملاقات کر رہے ہیں اور سابق ٹیسٹ کرکٹرز اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں سے بھی مل رہے ہیں۔اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کو بھی انگلینڈ سے بلایا گیا ہے۔ریڈ بال ٹیم کے کوچ جیسن گلیسپی بھی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button