کھیل

بابر اور رضوان کی اوپننگ جوڑی توڑنے کا راز فاش 

ے سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ نے ٹی ٹوئنٹی میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی اوپننگ جوڑی توڑنے کا راز فاش کردیا۔

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ نے ٹی ٹوئنٹی میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی اوپننگ جوڑی توڑنے کا راز فاش کردیا۔ ایک انٹر ویو میں سابق ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے کہا کہ  دورہ نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بابر اعظم کو تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنے پر انہوں نے آمادہ کیا اور بابر کو یہ بات سمجھانے میں انہیں دو ماہ لگ گئے۔

محمد حفیظ نے کہا کہ انہوں نے ٹیم کے بہتر مفاد میں بابر کو تیسرے نمبر پر بیٹنگ پر راضی کیا، دونوں سینیئر کھلاڑیوں بابر اعظم اور محمد رضوان پر واضح کیا کہ صرف وہی ٹیم نہیں ہمیں باقی پلئیرز کو بھی لیکر چلنا ہے۔ حفیظ نے کہا کہ  انہیں بابر کو یہ سمجھانے میں دو ماہ لگ گئے کہ آپ تیسرے نمبر پر کھیلنے والے پہلے پلیئر نہیں ہوں گے اور آپ کو ٹیم کو بھی بہتر بنانا ہے ،آپ دونوں اچھے کھلاڑی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button