باکسرعامرخان کا ناراض اہلیہ کو منانے کےلئےکیا تحفہ لے آئے؟
برطانوی باکسر عامر خان نے ناراض اہلیہ فریال مخدوم کو منانے کے لیے انہیں قیمتی گاڑی تحفے میں دے دی

برطانیہ(سپورٹس ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ناراض اہلیہ فریال مخدوم کو منانے کے لیے انہیں قیمتی گاڑی تحفے میں دے دی۔ باکسر عامر خان نے اہلیہ کو دبئی میں جی ویگن اسٹائل کی جدید گاڑی تحفے میں دی، اس معروف برانڈ کی گاڑی کی مالیت 1 لاکھ 30 ہزار پاؤنڈ ہے۔
باکسر عامر خان نے سوشل میڈیا پر گاڑی کی ویڈیو بھی اپ لوڈ کی ہے جس میں فریال مخدوم خان کے چہرے کے تاثرات کو دیکھا جا سکتا ہے۔ عامر خان نے کہا ہے کہ فریال کو جی ویگن اسٹائل کی گاڑی پسند ہے، میں فریال کو یہ گاڑی دے کر حیران کرنا چاہتا تھا، مجھے امید ہے فریال کو گاڑی پسند آئے گی۔
عامر خان کا حال ہی میں ایک ماڈل کو پیغامات کے تبادلے کا اسکینڈل سامنے آیا تھا، جس پر فریال مخدوم ان سے ناراض ہوگئی تھیں۔ اس حوالے سے برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ عامر خان نے قیمتی گاڑی کا تحفہ دے کر معاملات کو اچھا کرنے کی کوشش کی ہے۔