کھیل

برطانوی شہزادی نے تیونس کی ٹینس کھلاڑی کو گلے کیوں لگایا؟

چیمپئن شپ کے ویمن ایونٹ کے فائنل میں تیونس کی اونس جیبیور کو شکست ہوئی تو برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن انہیں تسلی دینے پہنچ گئیں

تیونس(سپورٹس ڈیسک) ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے ویمن ایونٹ کے فائنل میں تیونس کی اونس جیبیور کو شکست ہوئی تو برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن انہیں تسلی دینے پہنچ گئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیٹ مڈلٹن نے اونس جیبیور سے گفتگو کی اور انہیں گلے بھی لگایا۔ اس حوالے سے اونس جیبیور نے کہا کہ میں نے کیٹ مڈلٹن سے کہا کہ میں بغل گیر ہونے کو ہمیشہ خوش آمدید کہتی ہوں۔ تیونس کی ٹیسن پلیئر کا کہنا تھا کہ برطانوی شہزادی نے ان کا حوصلہ بڑھایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں یہ میرے کیریئر کا سب سے تکلیف دہ نقصان ہے، میں ہار ماننے والی نہیں ہوں اور مضبوطی سے واپس آؤں گی۔ واضح رہے کہ ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کا ویمن ٹائٹل ایونٹ کی تاریخ میں پہلی بار اَن سیڈڈ کھلاڑی چیک ری پبلک کی مارکیٹا وونڈروسووا نے جیتا ہے۔ فائنل میں اُنہوں نے تیونس کی اونس جیبیور کو ہرایا، جیبیور مسلسل دوسرے برس فائنل نہ جیت سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button