کھیل
بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ کی تیاریاں شروع، قومی ٹیم کی پریکٹس
ہیڈکوچ جیسن گلیسپی اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کی نگرانی میں نیٹس میں بیٹنگ اور بولنگ سیشنز
لاہور(سپورٹس ڈیسک)بنگلادیش کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی ٹیسٹ اسکواڈ نے چوتھے روز بھی پریکٹس سیشن کیا۔پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا پریکٹس سیشن بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا۔بیٹرز کے لیے نیٹس میں خصوصی گھاس والی پچز تیار کی گئیں، بارش رکنے کے بعد ہیڈکوچ جیسن گلیسپی اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کی نگرانی میں کھلاڑیوں نے نیٹس میں بیٹنگ اور بولنگ کے سیشنز کیے۔
دوسری طرف گرائونڈزمین نے راولپنڈی ٹیسٹ کیلیے پچ کی تیاری کا کام شروع کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ کیلیے پچ پر گھاس ہوگی جو فاسٹ بولرز کے لیے زیادہ سازگار ہوگی۔ قومی ٹیسٹ اسکواڈ جمعے کی صبح 10 بجے پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گا۔