کھیل

بنگلادیش کےخلاف ٹیسٹ سیریز،اسپنرابراراحمد اورٹاپ آرڈربیٹرکامران غلام ٹیسٹ اسکواڈ سےریلیزکردیا گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نےبنگلادیش کے خلاف 21 اگست سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں مکمل پیس اٹیک کےساتھ میدان میں اترنےکا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نےبنگلادیش کے خلاف 21 اگست سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں مکمل پیس اٹیک کےساتھ میدان میں اترنےکا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کےنتیجے میں اسپنرابراراحمد اورٹاپ آرڈربیٹر کامران غلام کو ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیزکرتے ہوئے پاکستان شاہینز کےاسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ابراراحمد جو پاکستان ٹیسٹ سائیڈ کا حصہ تھے، اب بنگلادیش اے کے خلاف پاکستان شاہینزکی نمائندگی کریں گے، یہ چار روزہ میچ 20 اگست کو اسلام آباد کلب میں شروع ہوگا۔
سلیکٹرز نے ابرار احمد کو ٹیسٹ میں بینچ پر بٹھانے کے بجائے شاہینز اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ 30 اگست سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ سے قبل میچ پریکٹس حاصل کر سکیں۔کامران غلام کو بھی پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کرتے ہوئے شاہینز کے لیے برقرار رکھا گیا ہے اور انہیں دوسرے 4 روزہ میچ کے لیے کپتان مقرر کیا گیا ہے۔دوسرے 4 روزہ میچ کے اختتام کے بعد ابرار احمد اور کامران غلام دوبارہ ٹیسٹ اسکواڈ جوائن کر لیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button